پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں اگلے سال سے نویں کا بورڈ امتحان ختم کرنے اور آٹھویں کا سالانہ امتحان بورڈ کے ذریعے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کا اعلامیہ اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سے نویں جماعت کہ امتحان بورڈ نہیں ہو گا بلکہ یہ تمام ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں عام سالانہ امتحان کے طور پر لیا جائے گا البتہ آٹھویں جماعت کا سالانہ امتحان بورڈ کردیا گیا ہے
اسی طرح امسال صوبہ بھر کے پرائمری اور مڈل جائزہ امتحانات لئے جائیں گے جس میں صرف سرکاری اسکول شامل ہوں گے مگر اس مرتبہ متعلقہ تعلیمی بورڈز صرف تمام اسکولوں کے 10 فی صد اسکولوں کے امتحان لے گی باقی 90 فی صد اسکولز اپنے طور پر جائزہ امتحان خود لیں گے البتہ امتحانی پرچے بورڈز کی طرف سے فراہم کے جائیں گے۔