محکمہ جنگلات کی اراضی پارک اور لین کمپنی کو منتقل کرنے کا معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے وکیل نیب میں پیش ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاروق نائیک احتساب عدالت کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی عدم پیشی کی وجوہات سے آگاہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کیسز میں سی ڈی اے اور محکمہ ریونیو کے افسران سے پہلے ہی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے جبکہ نیب نے ایس ای سی پی سے پارک لین کمپنی کا ریکارڈ بھی حاصل کر رکھا ہے۔
گذشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی پی کے اعلی سطح اجلاس میں جس کی صدرات آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے کی ، اس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ نیب میں پی پی پی شریک چیئر مین اور پارٹی سربراہ شریک نہیں ہونگے جبکہ ان کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔
اجلاس کےبعد پی پی پی رہنما وقار مہدی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا احتساب عدالت میں بلاول بھٹو زرداری کے وکیل جواب داخل کرائیں گے۔
گذشتہ روز پی پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے بلاول بھٹو کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاتھا کہ بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں، نیب کا نوٹس وصول ہوا جس میں بلاول کے پیش ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں بتایا گیا۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیش نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فاروق نائیک نیب جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بلاول بھٹو کی عوام کے دلوں میں عزت ختم نہیں ہوسکتی۔