غلط ڈرائیونگ پر جرمانے اور چالان تو بہت ہوئے ہونگے مگراب اسلام آباد ٹریفک پولیس اچھی ڈرائیونگ پر انعام بھی دے گی۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نےگڈ سیٹیزن پیٹرول ٹیم کا افتتاح کردیا۔ غلط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی صورت میں سزا تو ملتی تھی تاہم اب اچھی ڈرائیونگ پر جزا بھی ملے گی۔
ایس پی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اس اقدام سے مثبت تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،شہریوں کی یہ غلط فہمی بھی دور ہوجائے گی کہ پولیس صرف سزا ہی دے سکتی ہے۔