کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا، جہاں لائنز ایریا میں گھرکے باہر بیٹھے 30 سالہ حماد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن اور کے ڈی اے کا ملازم تھا۔
جائے وقوع سے 9 ایم ایم کے 9 خول بھی برآمد ہوئے، جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔