ٹیسٹ میچ میں 176 رنز کے تعاقب میں ناکام رہنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے پر مایوسی ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنا چاہیے تھا، کوشش کریں گے
جو غلطیاں ہوئیں انہیں اگلے میچز میں نہ دہرائیں۔
سرفراز نے کہا کہ تمام پلیئرز کو مثبت کھیلنے کا کہا تھا، امید تھی کہ ہم جیت جائیں گے لیکن پلیئرز دباؤ برداشت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے اچھی باؤلنگ کی، وکٹ پر بلے بازوں کو ٹائم دینا چاہیے تھا۔ ہمارے بیٹسمینوں کو بڑی اننگز کھیلنی چاہیے تھی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا جیتنا آسان نہیں ہوگا تاہم ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔