محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت اور اسکردو میں موسم شدید سردی اور خشکی کی لپیٹ میں رہے گا، آج صبح گلگت میں درجہ حرارت منفی 05 اور اسکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، سب سے زیادہ سردی کوئٹہ اور قلات میں دیکھنے میں آئی جہاں درجہ حرارت بالترتیب 01 اور منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔