Friday, February 3, 2023
Advertisement
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

واردات کے دوران اسلحہ استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز پر اب دہشت گردی کی دفعات لگیں گی

by Admin
December 11, 2018
واردات کے دوران اسلحہ استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز پر اب دہشت گردی کی دفعات لگیں گی

 واردات کے دوران اسلحہ استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز پر دہشت گردی کی دفعات لگیں گی، خصوصی مجسٹریٹ کیسزسنیں گے، موٹرسائیکلوں میں ٹریکرز لگائےجائیں گے اور موٹرسائیکل و موبائل کی خرید و فروخت کی رجسٹریشن ہوگی۔ حکومت سندھ نے اس ضمن میں قانونی ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے شرکاء کو امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بھی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کی۔

 ڈی جی رینجرزسندھ  نے کہا کہ کامیاب آپریشن سے انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی کا درجہ کم ہوکر68 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18-2017 میں سندھ کے دیہی علاقوں میں کرائم میں کافی کمی آئی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ رواں سال 12 ہزار سے زائد ملزمان کو پکڑا گیا اور کراچی میں 205 بم یا دستی بم برآمد کیے گئے۔ صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ اب کرائم برادشت نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوری کی موٹرسائیکل اورموبائل فون کی فروخت روکنے کے ليے بھی کارروائی ہوگی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے لازمی ہے کہ موبائل فون خریدنے اور بیچنے والوں کی تمام معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہونی چاہیے۔

 ڈی جی رینجرز سندھ نے ایپکس کمیٹی میں اہم اعداد وشمار پیش کیے جس میں انہوں نے بتایا کہ رینجرز نے رواں سال 4031 کارروائیوں میں دو ہزار ملزمان پکڑے ہیں۔ 2018 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ رکھا، شہربھر میں رینجرز نے چار ہزار31 آپریشنز کیے جس میں دو ہزار 851 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیے ہیں۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد سے رواں سال گیارہ سو گاڑیاں چوری کی گئیں، 165 گاڑیاں چھینی گئیں اور 18 ہزار 486 موبائل فونز سے لوگوں کو محروم کردیا گیا۔

ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ 2017 سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3641 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گرفتار شدگان میں دس بی کام تھے لیکن ان کی اکثریت کم تعلیم یافتہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں جرائم میں استعمال ہوتی ہیں۔

سندھ رینجرزکے ہاتھوں گرفتارشدگان میں سے 43 فیصد انڈر میٹرک تھے اور 38 فیصد ان پڑھ نکلے ہیں۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے شرکا کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال 12733 ملزمان اور 601 گینگز کو پکڑا گیا ہے اور 97 ملزمان  پولیس  مقابلوں میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 205 بم یا دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کےاجلاس کےبعدمرتضی وہاب نےاپیکس کمیٹی کےفیصلوں پربریفنگ میں کہا کہ دوران واردات اسلحہ کے استعمال پر اسٹریٹ کریمنلز کےخلاف انسداد دہشت گردی کی مقدمات درج ہوں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اوراسے دیرپا رکھنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے قانون وانصاف بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کواعزازی طورپرایپکس کمیٹی کےاجلاس میں مدعوکیاجاتاتھا لہذا یہ تاثردینا غلط ہے کہ حکومت سندھ نے موجودہ گورنرکوایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نہیں بلایا۔

:ٹیگز آئی جی سندھاپیکسسندھ رینجرزکراچیوزیر اعلی سندھ
ShareTweetSend
Previous Post

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بیلجیم ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے

Next Post

ہنسنا کیسا ؟ ہم تو ٹھیک سے رو بھی نہیں سکے، نواز شریگ کا صحافی کو جذباتی جواب

Related Posts

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی
اہم خبریں

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

February 2, 2023
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی
اہم خبریں

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

February 2, 2023
کراچی کا سب سے بہترین اور سستا اسکول
اہم خبریں

کراچی کا سب سے بہترین اور سستا اسکول

February 2, 2023
آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے پر اصرار
اہم خبریں

آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے پر اصرار

February 2, 2023
وزیر اعظم کا میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کوشاباش، انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان
اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری کا افتتاح کر دیا

February 2, 2023
پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا
اہم خبریں

پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

February 2, 2023
Next Post
ہنسنا کیسا ؟ ہم تو ٹھیک سے رو بھی نہیں سکے، نواز شریگ کا صحافی کو جذباتی جواب

ہنسنا کیسا ؟ ہم تو ٹھیک سے رو بھی نہیں سکے، نواز شریگ کا صحافی کو جذباتی جواب

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

February 2, 2023
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

February 2, 2023
کراچی کا سب سے بہترین اور سستا اسکول

کراچی کا سب سے بہترین اور سستا اسکول

February 2, 2023
آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے پر اصرار

آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے پر اصرار

February 2, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest
پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

January 28, 2023
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاردہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاردہشتگرد ہلاک

January 18, 2023
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

January 27, 2023
آئی ایم ایف خوش، عوام پریشان : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ

آئی ایم ایف خوش، عوام پریشان : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ

January 26, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

Витамины группы B Чем он полезны и как их правильно принимать-Belok.ua

February 2, 2023
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

February 2, 2023
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

February 2, 2023
کراچی کا سب سے بہترین اور سستا اسکول

کراچی کا سب سے بہترین اور سستا اسکول

February 2, 2023
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.