پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا کے سلسلے کی ویڈیوز جاری کردیں۔
ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع وشہدا کے سلسلے کی ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں،ویڈیوز میں دفاع وطن میں غازیوں کے عزم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہدا، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رشتوں کو سلام کہتے ہوئے لکھا ہےکہ شہدائے پاکستان، ہمارافخر ہیں۔
گذشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ اس مرتبہ یوم دفاع پوری قوم کے ساتھ مل کر منائیں گے، اس بار یوم دفاع کا عنوان “وطن کی مٹی گواہ رہنا”ہے، یوم دفاع کی تقریب کورونا ایس او پیز کے ساتھ ہوگی، ہمیں اپنے علاقوں میں شہدا کےگھر جانا ہے، انہیں سلام کرنا ہے، ہمارے شہدا نے ملک کے لیے جو قربانی دی ہے اس کا شکریہ ادا کرنا ہے۔