کراچی میں گرج چمک اورتیزہواوں کےساتھ بارش برسانےوالاسسٹم برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید بارش کی نوید سنا دی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاکم دباو مغربی حصے میں موجودہے۔ بارش برسانےوالاسسٹم 11ستمبرتک کراچی میں موجودرہےگا۔
سندھ کےدیگراضلاع میں بھی 11ستمبرتک بارش برسانے والا سسٹم موجودرہےگا۔ سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اورعمر کوٹ میں بارش کاامکان ہے ۔ میر پور خاص، مٹھی،سانگھڑ،حیدر آباد، دادو ، بدین، ٹھٹہ میں بھی بادل برسنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کو ہلو، بار کھان، زیارت، کوئٹہ، قلات اور خضدار میں بارش کی امید ہے۔ آواران اورلسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھو ہار ، نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ، گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد،فیصل آباد، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب اورجھنگ میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے۔ سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور اور کوہاٹ ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔