دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اب وہ جلد اپنی چیٹ اینڈرائیڈ سے آئی فون میں منتقل کرنے کے اہل ہوں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا شمار ایپ کی ان خصوصیات میں ہوتا ہے جس کا صارفین بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی چیٹس کو آئی او ایس سے اینڈرائیڈ میں منتقل کرنے کے امکانات کا اعلان کرنے کے بعد بہت سے صارفین کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ چیٹ اینڈرائیڈ اسے آئی فون میں منتقلی کا فیچر دستیاب نہیں تاہم اب تمام آئی فون صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کمپنی نے اس فیچر کو جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
صارفین اس فیچر کو کب تک استعمال کرسکیں گے اس کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے لیکن امید کی جارہی ہے کہ کچھ عرصے میں ہی یہ فیچر صارفین کی رسائی میں ہوگا۔