لاہور کے علاقے آئیڈیل پارک ٹا ؤن شپ میں آپریشن کر کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آئیڈیل پارک ٹا ؤن شپ سے گرفتار دہشتگردوں کی شناخت جنید ضیا، محمد وقاص اور محمد جواد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد بھی برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔