اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہے۔