سوئی سدرن گیس(ایس ایس جی) کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک معطل رہے گی۔ کل رات 12 سے ہفتہ صبح 8 بجے تک سی این جی اور آرایل این جی بند رہیں گے۔
ایس ایس جی نے کہا ہے کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئے گی۔ ڈرائی ڈاکنگ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس بندش کا فیصلہ واپس لیا جاچکا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق ایل این جی لانے والے ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران ڈرائی ڈاکنگ کے دورانیے میں تبدیلی کی گئی ہے۔
اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران نظرِ ثانی شدہ پروگرام کے تحت ڈرائی ڈاکنگ اب 14 سے 17 ستمبر تک ہوگی، 14 سے 17 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 75 سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی۔
ترجمان کے مطابق کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ تمام سی این جی اسٹیشنز کو 18 ستمبر بروز ہفتہ 8 بجے صبح کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔