کراچی: لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان سرکاری اسپتالوں کی آپسی لڑائی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں سی ٹی اسکین نہ ہونے پر مریض کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جناح اسپتال انتظامیہ نے عباسی شہید اسپتال کا کیس لینے سے انکار کر دیا، نوجوان کو واپس عباسی شہید منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔