امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے 2021 کیلئے دنیا بھر کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی جس میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز میگزین نے بااثر عالمی لیڈروں، حکمرانوں ،اداکاروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو فہرست میں شامل کیا ہے۔
اس فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر اور ایران کے صدر ابراھیم رائیسی شامل ہیں۔
دیگر لیڈران میں امریکی صدر جو بائیڈن، چین کے صدر ژی چنگ پنگ، سابق امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ اور دیگر شامل ہیں۔
انووینٹرز کی فہرست میں ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کا نام بھی موجود ہے جب کہ آیکونز کی فہرست میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن بھی شامل ہیں۔
اداکاروں کی فہرست میں ٹائٹینک فلم کی ہیروئن کیٹ ونسلٹ، اسکارلٹ جانسن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔