Tuesday, January 31, 2023
Advertisement
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

مِنی بجٹ پیش: ریسٹورنٹ کا کھانا، بیکری آئٹمز، موبائل فون، بچوں کا دودھ مہنگا ہوگا

by Admin
December 31, 2021
قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے احتجاج کی حکمت عملی تیار کرلی

حکومت نے ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) اور  اسٹیٹ بینک آف پاکستان 2021ء بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا اور اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کردی، رولز  معطل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی جس کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

اسپیکر  نے رولنگ دی کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و طریقہ کار کے قاعدہ 122 کے تحت یہ بل قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے سپرد نہیں ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے اس موقع پر شدید احتجاج کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے۔

پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا۔ غزالہ سیفی کارروائی چھوڑ کر چلی گئیں ، جیو نیوز کو  بتایا کہ شگفتہ نے ان کا ہاتھ مروڑا، انگلی فریکچر ہوگئی ، پرچہ کرائیں گی۔

اس معاملے پر شگفتہ جمانی بولیں کہ حملہ پہلے غزالہ نے کیا،  وہ سینیئر ہیں، کوئی ہاتھ لگائے گا تو جواب تو دینا پڑے گا۔ اس سارے معاملے کی فواد چوہدری بیچ بچاؤ کے بجائے مووی بناتے رہے۔

اہم دن پر  آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ایوان میں نہیں آئے۔ اپوزیشن ارکان نے حکومتی بینچز  پر جا کر شوکت ترین کو گھیر لیا۔ نوید قمر ، کھیل داس کوہستانی ، عبدالقادر مندوخیل اور مریم اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے خوب لتے لیے۔

اس موقع پر  شیریں مزاری نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا ۔ شوکت ترین یا تو خاموش رہے یا ہاتھ کے اشارے سے اپوزیشن ارکان کو جانے کا کہتے رہے۔

اسی شور شور شرابے میں قوانین محصولات (ترمیم سوئم) آرڈیننس 2021ء، فوڈ سیکیورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس 2021ء، تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل (ترمیمی) آرڈیننس 2021، سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2021، انتخابات (ترمیم سوئم) آرڈیننس 2021، وفاقی حکومت املاک ، انتظام اتھارٹی آرڈیننس 2021، سرکاری املاک (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021، برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم کے انضباط (ترمیمی) آرڈیننس 2021 میں 120 دن کی توسیع کی قراردادیں بھی منظور کرلی گئیں۔

قومی اسمبلی میں پیش گئے گئے ضمنی مالیاتی بل 2021ء اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان 2021ء بل پر بحث آنے والے دنوں میں ہوگی۔

بعد ازاں قومی اسمبی کا اجلاس جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

منی بجٹ میں کیا ہے؟

مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جن سے 343 ارب روپے سے زیادہ اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ 

گاڑیاں، دوائیں، ڈبل روٹی، ریسٹورنٹ کا کھانا منہگا ہوگا، بیکری آئٹمز، موبائل فون، بچوں کے دودھ، ڈبے والی دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائی اور مسالا جات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

اس کے علاوہ  درآمدی نیوز پرنٹ، اخبارات، جرائد، کاسمیٹکس، کتابیں، سلائی مشین، امپورٹڈ زندہ جانور اور مرغی پر مزید ٹیکس لگے گا۔

کپاس کے بیج،  پولٹری سے متعلق مشینری، اسٹیشنری، سونا، چاندی، کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ بھی اس منی بجٹ کے بعد مہنگے ہوجائیں گے۔

مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، موبائل فونز پر ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرکے 7 ارب روپے اضافی حاصل کیے جائیں گے۔

الیکٹرک کاروں پر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا جائے گا۔

تندور پر تیار ہونے والے نان، روٹی اور شیر مال، مقامی طور پر فروخت ہونے والے چاول ، گندم اور آٹے پر بھی کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

موبائل فون کمپنیوں کی سروسز  پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد سے 15 فیصدکرنےکی تجویز ہے۔ ڈیوٹی فری شاپس پر  پہلی بار 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پولٹری کے شعبے سے متعلقہ مشینری پر ٹیکس 7 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کرنے جبکہ چاندی اور سونے پر ٹیکس کی شرح 1 سے بڑھاکر 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ بیکری، ریسٹورنٹس، فوڈ چینز  پر بریڈ کی تیاری پر 17فیصد جی ایس ٹی کی تجویز ہے جب کہ عام تندوروں پر روٹی اور چپاتی پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رہے گا۔ 

:ٹیگز اسٹیٹ بینک آف پاکستانضمنی مالیاتی بلقومی اسمبلیمِنی بجٹ
ShareTweetSend
Previous Post

کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشو ں کی پیش گوئی

Next Post

مِنی بجٹ: 343 ارب میں سے عام آدمی پر صرف 2 ارب کا ٹیکس لگایا، وزیر خزانہ

Related Posts

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی
اہم خبریں

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

January 30, 2023
معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس
اہم خبریں

معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

January 30, 2023
مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی
اہم خبریں

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

January 30, 2023
صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی
اہم خبریں

صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

January 30, 2023
نگران سیٹ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اہم خبریں

نگران سیٹ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

January 30, 2023
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالرکی بھی اڑان ، 35 روپے مہنگا
اہم خبریں

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالرکی بھی اڑان ، 35 روپے مہنگا

January 30, 2023
Next Post
مِنی بجٹ پیش: ریسٹورنٹ کا کھانا، بیکری آئٹمز، موبائل فون، بچوں کا دودھ مہنگا ہوگا

مِنی بجٹ: 343 ارب میں سے عام آدمی پر صرف 2 ارب کا ٹیکس لگایا، وزیر خزانہ

تازہ ترین

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

January 30, 2023
معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

January 30, 2023
مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

January 30, 2023
صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

January 30, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest
پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

January 28, 2023
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاردہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاردہشتگرد ہلاک

January 18, 2023
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

January 27, 2023
آئی ایم ایف خوش، عوام پریشان : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ

آئی ایم ایف خوش، عوام پریشان : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ

January 26, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

January 30, 2023
معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

January 30, 2023
مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

January 30, 2023
صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

January 30, 2023
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.