Tuesday, January 31, 2023
Advertisement
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

مِنی بجٹ: 343 ارب میں سے عام آدمی پر صرف 2 ارب کا ٹیکس لگایا، وزیر خزانہ

by Admin
December 31, 2021
مِنی بجٹ پیش: ریسٹورنٹ کا کھانا، بیکری آئٹمز، موبائل فون، بچوں کا دودھ مہنگا ہوگا

In this handout picture released by Pakistan's National Assembly on June 11, 2021, Pakistan's Finance Minister Shaukat Tareen presents the annual fiscal budget at the National Assembly in Islamabad. (Photo by - / Pakistan's National Assembly / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO/Pakistan's National Assembly" - NO MARKETING - NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS

قومی اسمبلی میں آج ضمنی مالیاتی بل 2021 پیش کردیا گیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل سے عوام پر بوجھ بڑھنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف تو سب پر سیلز ٹیکس لگوانا چاہتا ہے، چاہتا ہے کہ 700 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لیں، ہم اسے 343 ارب روپے پر لے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی جس میں سے مشینری پر 112 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے، فارماسیوٹیکلز پر 160 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے، باقی لگژری اشیاء کی درآمد پر 71 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے۔ مشینری اور فارما انڈسٹری پر ٹیکس ریفنڈ ہو سکےگا۔

71 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جو تمام لگژری آئٹمز پر تھی، شوکت ترین

شوکت ترین نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل کا مقصد ٹیکس لگانا نہیں بلکہ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے، عام آدمی کیلئے صرف 2 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جبکہ باقی ٹیکس کا بیشتر حصہ ریفنڈ ایبل اور ایڈجسٹ ایبل ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بل میں343 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ پرنظر ثانی کی گئی ہے، ان میں سے 71 ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ میں لگژری آئٹمز شامل تھے، عام آدمی پر صرف 2 ارب روپےکا بوجھ ڈال رہے ہیں،  زرعی سیکٹر پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی ضمنی بل سےمہنگائی بڑھنے کی افواہیں پھیلائی گئیں،ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس نہیں لگے گا، کھاد پر ٹیکس نہیں لگنے دیا، سنیما کے آلات پر بھی ٹیکس نہیں لگایا گیا، پرانے کپڑوں پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 343ارب روپے میں سے بھی ہم لیا گیا ٹیکس ری فنڈ کریں گے اور  ایڈجسٹ کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی حکومت کی سفارش پر ہوگی

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں ہے کہ اداروں کو خود مختاری دینی ہے، اداروں کوخودمختاری دینے تک یہ مضبوط نہیں ہوسکتے، اسٹیٹ بینک کے معاملات میں حکومتیں مداخلت کرتی رہی ہیں اس لیے اسٹیٹ بینک کے معاملات میں تبدیلی کر رہے ہیں۔

شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسٹیٹ بینک سےڈھائی سال سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈھائی سال سے اسٹیٹ بینک سے پیسے نہیں لیے تو کونسی خود مختاری متاثر ہوئی، اب اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی حکومت کی سفارش پر ہوگی۔

شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہا گیا اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی خود بینک کرےگا، ہم نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی تعیناتی خود کرسکیں، اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر ترمیم  نہیں ہورہی، اچھے ملکوں کے مرکزی بینک دیکھیں تو وہاں خود مختاری ہے۔

2 ارب روپے کے اضافی ٹیکس سے صرف چار چیزیں مہنگی ہوں گی، ترین

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگا رہے، ضمنی مالیاتی بل سے صرف 2 ارب روپے کے ٹیکس لگیں گے،  2 ارب روپے کے اضافی ٹیکس سے کون سا مہنگائی کا طوفان آجائے گا؟

شوکت ترین نے کہا کہ 2 ارب روپے کے اضافی ٹیکس سے صرف چار  چیزیں مہنگی ہوں گی، لگژری گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے ہیں اور بڑھا رہے ہیں، آئی ایم ایف نے گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی اسٹیک اور مچھلی کھانے  والوں پر ٹیکس لگے گا، موبائل فونز  پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی تجویز ہے اور سونے چاندی سمیت قیمتی جیولری پربھی17 فیصد سیلز ٹیکس بل میں شامل ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، فارما سیکٹر کو  ٹیکس ریفنڈ  کریں گے، مشینری پر  112 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے، فارماسیوٹیکلز  پر 160 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے، باقی لگژری اشیاء کی درآمد پر 71 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے۔ مشینری اور فارما انڈسٹری پر ٹیکس ریفنڈ ہو سکےگا۔

میں ناکام ہوا تو کیا بائیڈن اور بورس جانسن بھی ناکام ہوگئے؟ وزیرخزانہ

وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی عالمی قیمت 42 ڈالر سے87 ڈالر  پر چلی گئی، خوردنی تیل کی عالمی قیمت 700 سے 1400 ڈالر  پر  پہنچ گئی، کوئلہ 80 سے 240 ڈالر پر چلا گیا، خوردنی تیل کی قیمتیں زیادہ ہیں تو کیا اس کو منگوانا بند کردوں؟ کوئلے کی ضرورت ہے تو کیا کوئلہ کو منگوانا بند کردوں؟

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ صرف ایک ارب ڈالر کا معاملہ نہیں، آئی ایم ایف کی مہر لگنے سے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ممالک کا اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا اور  برطانیہ کی مہنگائی کی شرح ایک فیصد سے کم تھی اب بڑھ گئی، چلیں میں ناکام ہوا ہوں تو کیا بائیڈن اور جانسن بھی ناکام ہوگئے؟

انہوں نے کہا کہ ہم دستاویزات پر کام کر رہے ہیں جو تاریخی ہوگا، ڈیوٹیاں نہیں بڑھائیں، جن کو چھوٹ دی تھی بس اس کو واپس لیا گیا ہے۔

:ٹیگز شوکت ترینضمنی مالیاتی بلقومی اسمبلیمِنی بجٹوزیر خزانہ
ShareTweetSend
Previous Post

مِنی بجٹ پیش: ریسٹورنٹ کا کھانا، بیکری آئٹمز، موبائل فون، بچوں کا دودھ مہنگا ہوگا

Next Post

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات

Related Posts

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی
اہم خبریں

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

January 30, 2023
معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس
اہم خبریں

معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

January 30, 2023
مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی
اہم خبریں

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

January 30, 2023
صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی
اہم خبریں

صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

January 30, 2023
نگران سیٹ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اہم خبریں

نگران سیٹ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

January 30, 2023
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالرکی بھی اڑان ، 35 روپے مہنگا
اہم خبریں

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالرکی بھی اڑان ، 35 روپے مہنگا

January 30, 2023
Next Post
پاکستان میں کورونا سے اموات 10 سے بھی نیچے آگئیں

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات

تازہ ترین

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

January 30, 2023
معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

January 30, 2023
مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

January 30, 2023
صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

January 30, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest
پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

January 28, 2023
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاردہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاردہشتگرد ہلاک

January 18, 2023
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

January 27, 2023
آئی ایم ایف خوش، عوام پریشان : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ

آئی ایم ایف خوش، عوام پریشان : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ

January 26, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

January 30, 2023
معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

معافی مانگیں یا 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: آصف زرداری کا عمران خان کو نوٹس

January 30, 2023
مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

January 30, 2023
صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

January 30, 2023
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.