فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے حکومت کو آج سے بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔
فیصل آباد میں پاور لومز کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ فیکٹری مالکان 34 وپے فی یونٹ والی بجلی اور دھاگے کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔
فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاور لومز کیلئے بجلی اور دھاگے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور فیکٹریاں پیداواری لاگت کے باعث بند ہورہی ہیں۔ لومز اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بہت بڑی ریلی نکال کر حکومت کو بتائیں گے کہ معیشت کی بہتری کے سارےدعوے بیکار ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مہنگی بجلی اور دھاگے کی مصنوعی مہنگائی کا سدباب کر کے پاور لومز کو بحران سے نکالا جائے۔