پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کر گئے اور 5196 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید 15 افراد کورونا کے بے رحم پنجوں کا شکار بن گئے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51063 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5196 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد29137 ہو چکی ہے ۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.18 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 7 ویکسینز کی 6 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں جبکہ دو کوڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگی ہے ۔ یاد رہے ملک کی آبادی 22 کوڑ 85 لاکھ 67 ہزار 704 ہے جن میں سے 15 کوڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں ۔
کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود شہر قائد میں ایس او پییز کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ ، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے نفاز میں شہری انتظامیہ غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔