Wednesday, September 27, 2023
Sindh Forest
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سوچیں ہم پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں. خواجہ سعد رفیق

by Admin
December 21, 2018
عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سوچیں ہم پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں. خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ ٹھنڈے دل سے سوچیں ہم پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں۔ نیب حکام کا رویہ میرے ساتھ معقول تھا، نیب کا قانون کالا قانون ہے.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب نے جیسے میرے خلاف بڑی مشکل سے وعدہ معاف گواہ بنایا وہ بھی کچھ دستاویز پیش نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ جو سچ ہے اس کا ذکر کروں گا، دورانِ حراست نیب حکام کا رویہ میرے ساتھ معقول تھا، نیب کا قانون کالا قانون ہے، یہ احتساب کے لیے نہیں بلکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے بنایا گیا، اس قانون کو بنانے والے کی بدنیتی عیاں تھی۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کی روش اختیار کی گئی، (ن) لیگ کے دور میں بھی احتساب کے عمل کو شفاف نہیں سمجھتا۔

خواجہ سعد رفیق نے سوال کیا کہ یہ محب وطن پاکستانی کون ہیں؟ جو درخواست لکھتے ہیں اور آپ کے خلاف کارروائی ہوتی ہے، یہ محب وطن کون ہیں جو دوسروں کو غدار سمجھتے ہیں، ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ مدعی کون ہے، جو تفتیش کررہے ہیں وہ خود نہیں جانتے اور جانتے ہیں تو بتانے کی سکت نہیں رکھتے۔

سابق وزیر ریلوے نے انکشاف کیا کہ دورانِ تفتیش ان سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے بارے میں پوچھا گیا جس پر میں نے کہا کہ وہ ایک معقول آدمی ہیں، مجھ سے پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں بتائیں تو میں نے کہا کہ میں کوئی انفارمر نہیں ہوں، آئندہ مجھ سے سیاسی مخالف کے بارے میں پوچھنے کی جرات نہ کریں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے بھائی کی گرفتاری پر گزارا کرلیں کیونکہ مجھے شک ہے کہ اب بیلنس کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑا جائیگا اور میں یہ بات سنجیدگی سے کررہا ہوں، گرفتاریوں کے اسکور بورڈ میں پی پی اور (ن) لیگ کے مزید رہنماؤں کی گرفتاریوں کے اضافے کا انتظار نہ کریں کیونکہ یہ مہنگا پڑتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں جاہلانہ انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کبھی ہم غدار تو کبھی شرپسند کہلاتے ہیں، ہم غدار اور شرپسند نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ آزاد نہیں ہے، اگر آزاد ہوتی تو پہلے دن ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میری یہ اپیل عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی ہے کہ ٹھنڈے دل کے ساتھ سوچیں ہم پاکستان کو کس طرف لے جارہے ہیں اس سے پاکستان کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوسکتاہے، ہر جگہ دانشمند لوگ موجود ہیں جو ملک کو بحران سے نجات دلانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں، ہمیں مکالمہ کرنا چاہیے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی اداروں اور اپوزیشن کو آن بورڈ لے،حالات نے یہ ذمہ داری حکومت پر ڈال دی ہے یہ اس سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سعد رفیق کو لاہور سے اسلام آباد لایا گیا ہے جہاں پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور خواجہ سعد رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اور تاخیر پر (ن) لیگ سمیت اپوزیشن جماعتوں نے کئی بار ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز ہی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

:ٹیگز اسٹیبلشمنٹخواجہ سعد رفیقعدلیہ
ShareTweetSend
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Previous Post

آزادی کے بعد سے تعلیم کے شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی، اپنا قبلہ درست کریں۔ وزیر اعظم

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی برقرار

Related Posts

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری
اہم خبریں

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری
اہم خبریں

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا کئی مقامات پر بارش کا امکان
اہم خبریں

اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا کئی مقامات پر بارش کا امکان

September 27, 2023
روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا
اہم خبریں

روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا

September 27, 2023
Next Post
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی برقرار

تازہ ترین

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

August 25, 2023
ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

February 25, 2023
رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

February 25, 2023
عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

March 8, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.