لاہور: مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجازالحق کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر اعجاز الحق نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ پی ٹی آئی کو آگے لے جانے کےلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔
اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی سے بہت عرصے کا ساتھ ہے، مسلم لیگ ضیاء زندہ رہے گی۔