پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس سے متعلق کیس کی سماعت کرنےوالا نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آج 4 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا اور آج کی کازلسٹ جاری کی تھی۔ کیس کی سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے ہونا تھی تاہم جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کےبعد بنچ دوسری مرتبہ ٹوٹ گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجا زالاحسن ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پربنچ مشتمل تھا۔۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان نے بھی کیس سننے سے معذرت کر لی تھی جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ جسٹس امین کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا تھا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت چاہتے ہیں۔