وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ہے۔
میرا ایمان ہے وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے،آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 10کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا آغاز کیا اور رمضان المبارک میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں،پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔
2014سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا،ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،100ارب روپے صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دئیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا،دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی،چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے،عمران اور حواریوں نے کہاکہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی،چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور الزامات لگائے گئے۔
عمران خان نے پاکستان کی ساکھ داؤ پر لگا دی، عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کیے، عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش کی۔