پنجاب کےمیدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ تین روز تک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں کُہر پڑنےکا امکان۔
وفاقی دارالحکومت میں کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں جمعہ کی صبح درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جعمہ کے روز لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
نارووال اور شہر کے گردونواح میں شدید دھند پڑنے سے حد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ایم ون پشاور سے برھان انٹر چینج تک بند ہے، ایم ٹو، کلر کہار، بھیرہ، سالم، کوٹمومن، اورلاھور تک بند ہے جب کہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ,خانیوال سے ملتان شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گی ہے۔
کراچی میں بھی کُہر پڑنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرات بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سکردو میں سب سے زیادہ سردی پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کالام منفی 08، گوپس، کوئٹہ منفی07، راولاکوٹ منفی05، بگروٹ، دیر، لوئر دیر، مالم جبہ، ہنزہ، میرکھانی اور گلگت منفی04، مری، دالبندین منفی03، جب کہ چلاس، کاکول، بالاکوٹ اور سیدوشریف کا درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔