مغربی ہوائیں 15 اپریل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی جس کے بعد بارش کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات سمیت اسلام آباد مری گلیات راولپنڈی اٹک جہلم چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ساتھ ہی ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے 17 اور 18 اپریل کو کرم کوہستان کوہاٹ بنوں کرک ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ، ژوب، قلات، بارکھان، خضدار، زیارت، نصیر آباد، مکران، چمن میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ پنجاب اورسکھر لاڑکانہ جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
موسلادھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔