اسلام آباد :سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کیلئے21ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیدیا ،گورنرا سٹیٹ بینک کو پیر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔
پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی آج سپریم کورٹ میں آج ان چیمبر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کیس کی سماعت کی ۔
اٹارنی جنرل،سیکرٹری الیکشن کمیشن،وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک حکام چیمبر میں ہوئے ۔اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بھی 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہو ئے ۔وزارت خزانہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بنک حکام کیجانب سے ان چیمبر سماعت میں متعلقہ دستاویزات جمع کروائی گئیں ۔