کراچی:ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی 7 اور جماعت اسلامی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 97 یوسیز جیت کر پہلے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی 86 یوسیز پر کامیابی کے بعد دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 42 یوسیز پر کامیاب قرار پا کر تیسرے نمبر پر ہے۔
مسلم لیگ ن صرف 7یوسیز میں کامیابی حاصل کر سکی، جمعیت علمائے اسلام 3 یوسیز جیتنے میں کامیاب ہوئی، تحریک لبیک اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست حاصل کر سکے۔