عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خلل آیا ہے۔ موبائل براڈ بینڈ سروس معطل ہے جس کی وجہ سے بیشتر لوگ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال نہیں کر پا رہے۔ سوشل میڈیا سروسز بھی بند ہیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئیٹر، یو ٹیوب، فیس بُک اور واٹس ایپ کو معطل کردیا گیا۔
تاہم مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کیبل نیٹ ورکس کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انٹرنیٹ استعمال کر پا رہے ہیں۔ اسی طرح لینڈ لائن پر بھی انٹرنیٹ دستیاب ہے۔
عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کرنے والی نیٹ بلاکس کمپنی نے بتایا کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی مکمل بندش کی گئی ہے۔