سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف اپیل 2 بجے سماعت کے لیے مقررکر دی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقررکر دیاگیا ہے، بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کو چیلنج کر دیا تھا۔
درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے درست قرار دیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔