اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے؟ چیک کریں شاید کوئی مقدمہ ہو گیا ہوگا۔ جس پر اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ مجھے معلوم کرنا ہوگا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے یا نہیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے احکامات جاری کی گئے۔