ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج اپنا اثر دکھا رہا ہے، اور گرمی کی شدت میں روز اضافہ ہورہا ہے، اب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے 3 صوبوں میں گرمی مزید بڑھے گی، اور ویک اینڈ ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت بیشتر مقامات پر درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، مغربی ہوائوں کا سلسلہ کمزور ہو گیا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بتایا ہے آئندہ تین سے چار روز تک ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہے گا۔