سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
سیکریٹری تعلیم کی جانب سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔
سندھ حکومت کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جارہی ہیں۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 13 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔