چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 ٹورازم سمٹ کی مخالفت کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کا کہناہے کہ بھارت رواں برس جی 20 کی صدارت کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کی مذمت کی ہے، موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور انڈونیشیا کا بھی جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کا امکان کم ہے۔
جی 20 سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں منعقد ہوگا، جس میں جی 20 ممبران کے سیاحتی ورکنگ گروپ کی میزبانی کی جائے گی اور 22 سے شروع ہونے والا اجلاس 24 مئی تک جاری رہے گا۔