سندھ بھر کے 10 ہزار منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے، کراچی ڈویژن کے 1200نمائندے بھی شامل ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی 99 نشستوں کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 41 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
پیپلزپارٹی اب تک کراچی اور حیدرآباد کے میئر کا حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے میئر کے لیے 3 بڑے نام زیر غور ہیں، ایک حصہ مرتضیٰ وہاب، دوسرا حصہ نجمی عالم اور تیسرا مسرور احسن کا حمایتی ہے۔
پارٹی کو کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے 10 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے بھی 8 سے زائد درخواستیں ملی ہیں، میئر کا حتمی اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔