لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا۔ پی ٹی آئی سمیت کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاک افواج پر حملہ آور ہو۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی مناواں میں یادگار شہدا پر حاضری دی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو کام دشمن نہ کرسکا وہ عمران خان کے جتھوں نے کردکھایا ۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس جلایا ، جی ایچ کیو پر حملہ کیا ، دفاعی علامات مسمار کیں ۔ اگر یہی سیاست ہے تو ایسی سیاست کو دفن کرنا قوم کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی ہے قوم کو حساب دینا پڑے گا ۔