جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے کہا ہے کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔
وکیل محمد ریاض نے مزید بتایا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ دونوں سے میری الگ الگ ملاقات ہوئی۔ جمشید چیمہ کے حوالے سے مجھے پورا یقین ہے کہ وہ رہا ہوتے ہی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیں گے۔ جو کچھ ملک کے ساتھ ہوا وہ بہت رنجیدہ ہیں۔
دوسری طرف مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کے بیٹے نے بھی والدین کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تصدیق کردی۔