Thursday, September 28, 2023
Sindh Forest
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

جعلی بینک اکاؤنٹس: 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیف جسٹس برہم

by Admin
December 31, 2018
جعلی بینک اکاؤنٹس: 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیف جسٹس برہم

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کی تو جے آئی ٹی کے ممبران، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر ملزمان کے وکلا پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت پر گہرے بادل منڈلا رہے ہیں، فارورڈ بلاک اور استعفے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف عدالت کوئی فریق نہیں، سپریم کورٹ نے انصاف کرنا ہے، عدالت کی نظر میں کوئی بدگمانی نہیں ہے، عدالت کو سیاسی معاملے میں فریق نہ سمجھا جائے، رپورٹ کی بنیاد پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے کیس میں پیش ہونے سے معذرت کی لیکن عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک مقدمے میں آصف زرداری کے وکیل تھے، لیکن جے آئی ٹی نے فاروق ایچ نائیک کو بھی ملزم بنا دیا جس کی وجہ سے انہوں نے زرداری، فریال تالپور کی وکالت سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی فاروق ایچ نائیک سے متعلق سفارشات کالعدم قرار دیتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کی مقدمہ سے الگ ہونے کی استدعا مسترد کردی اور انہیں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکالت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ نے کیس میں ملوث 172 افراد کے نام ای سی ایل میں پر وزیر داخلہ کو فورا طلب کرتے ہوئے برہمی کا اظہارکیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے لوگوں کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا، کیا ای سی ایل میں نام ڈالنا اتنی معمولی بات ہے، 172 لوگوں کیساتھ اپنے وزیر اعلی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیں، سب سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کی تاحال تو ثیق نہیں کی، جس وزیرنے یہ نام ڈالے ہیں وہ متعلقہ ریکارڈ لے کرسپریم کورٹ آئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیا جواب دے گی، کل کو نیب چیئرمین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔ کابینہ کا کیا تعلق ہے اس سارے معاملے میں، یہ شہریوں کی آزادی کا معاملہ ہے، کیا ایسے ہی نام اٹھا کر ای سی ایل میں ڈال دئیے جاتے ہیں ، متعلقہ وزیرکو کہیں سمری بھی ساتھ لے کر آئے، حیرت ہے کہ ملک کے دوسرے بڑے صوبے کے موجودہ وزیراعلی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، نہ تکبر سے بات کریں گے نہ ہی نا انصافی کریں گے، یہاں صرف انصاف ہو گا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

جے آئی ٹی کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے کسی منتخب نمائندے کی نااہلی کی بات نہیں کی، کسی کی نااہلی کی سفارش کرنا جے آئی ٹی کا مینڈیٹ نہیں تھا، جے آئی ٹی نے کسی کی گرفتاری سفارش نہیں کی، گرفتاری کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، جے آئی ٹی کا مینڈیٹ محدود تھا، اس لئے وہ اپنے مینڈیٹ سے باہر نہیں گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات کیسے لیک ہو گئے؟۔ سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ ہمارے سکریٹریٹ سے کوئی چیز لیک نہیں ہوئی، میڈیا نے سنی سنائی باتوں پر خبریں چلائی، چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا نے کیس چلانا ہے تو یہ کیس میڈیا کو بھیج دیتے ہیں، کامران خان کو سربراہ بنا دیتے ہیں، زیر التوا مقدمات پر رائے دینا شروع کر دیتے ہیں۔

:ٹیگز آصف علی زرداریای سی ایلجعلی بینک اکاؤنٹسجی آئی ٹی رپورٹچیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس میاں ثاقب نثارسپریم کورٹفریال تالپورمراد علی شاہملک ریاضوزیر اعلی سندھ
ShareTweetSend
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Previous Post

ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ محکمہ موسمیات

Next Post

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا آج کراچی کا اہم دورہ

Related Posts

نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں خواجہ آصف
اہم خبریں

نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں خواجہ آصف

September 28, 2023
حکومتوں میں شامل مافیاز کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے سراج الحق
اہم خبریں

حکومتوں میں شامل مافیاز کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے سراج الحق

September 28, 2023
بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری
اہم خبریں

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری
اہم خبریں

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
Next Post
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا آج کراچی کا اہم دورہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا آج کراچی کا اہم دورہ

تازہ ترین

نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں خواجہ آصف

نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں خواجہ آصف

September 28, 2023
حکومتوں میں شامل مافیاز کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے سراج الحق

حکومتوں میں شامل مافیاز کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے سراج الحق

September 28, 2023
بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

August 25, 2023
ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

February 25, 2023
رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

February 25, 2023
عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

March 8, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں خواجہ آصف

نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں خواجہ آصف

September 28, 2023
حکومتوں میں شامل مافیاز کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے سراج الحق

حکومتوں میں شامل مافیاز کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے سراج الحق

September 28, 2023
بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.