محکمہ موسمیات نے چاروں صوبوں اور گلگت بلستان و کشمیر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ ، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، مری، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آ ندھی اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں 16 اور مری میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔