اسلام آباد: چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کیلئےرضامند ہوگیا ہے۔ پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور 1 ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے جون تک ادائیگوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے
چین نے پاکستان کو جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگوں کو پورا کرنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہےتاہم قرضوں کی ادئیگیوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔