پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی دلائل جاری رکھیں گے۔
سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا، اور عدالتی حکم پر وفاق اور الیکشن کمیشن عملدرآمد نہ کرسکے۔
3 مئی کو الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائرکی تھی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور مؤقف پیش کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہے۔