آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2فوجی جوان شہیدہو گئے ہیں۔
شہدا میں سپاہی حسنین اشتیاق اورسپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگوان چوکی پر فوجی دستے پہلے سے چوکس تھے،فورسز نے فوری جواب دیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیاہے،دہشتگردوں کے فرار کا راستہ روکنے کے لئے فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ کر لیاہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورسز امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔