پاکستان بھارت میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں صرف اسی صورت میں شرکت کرے گا جب بھارتی کرکٹ بورڈ اس بات کی ضمانت فراہم کرے کہ وہ 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سرحد پار سفر کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قیادت نے یہ مطالبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کے سامنے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوسرے اور آخری دن رکھا۔
پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا بہت زیادہ امکان ہے، جو ستمبر میں شیڈول ہے۔
بی سی سی آئی اب تک براعظمی ٹورنامنٹ کے لیے پی سی بی کے تجویز کردہ ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو قبول کرنے کی بھی مخالفت کر رہا ہے، جو ایونٹ کے کسی غیر جانبدار وینیو پر منتقل ہونے سے قبل بھارت کے سوا دیگر گروپ میچز پاکستان میں کھلینے کی تجویز ہے۔