لاہور: کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ اینٹی کرپشن کی درخواست پرسماعت کریں گے۔
اینٹی کرپشن حکام چودھری پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نےعدم پیشی پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ چودھری پرویز الہی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے عدم حاضری پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف گجرات کی ترقیاتی سکیموں سے کک بیکس کی مد میں سرکاری خزانے کو ایک ارب 22 کروڑ 93 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے۔