پیپلز پارٹی کے رہنما پیشگوئیوں کے ماہر منظور وسان کا کہنا ہے کہ فواد چودھری پرانا جیالا ہے وہ پیپلز پارٹی میں ہی آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، انہو ں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتا ہے کہ اب مستقبل پی پی پی اور بلاول بھٹو کا ہے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لئے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کر ہاسپٹیلائز ہو جائیں گے۔