کراچی میں سال 2019 کا پہلا مقابلہ درج کرلیا گیا۔اسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
فائیو اسٹار چورنگی سے دو شرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔ملزمان بلال اور حسن نیو ایئر نائٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے کیلئے گھوم رہے تھے۔۔ملزمان سے اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرلی گئی۔