سمندری طوفان بپر جوئے کراچی سے قریب ہوتا جارہا ہے، اس کے اثرات شہر پر نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔
کراچی کے آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے
کراچی کے علاقوں ابراہیم حیدری اور یونیورسٹی روڈ پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
جبکہ گرومندر، صدر، نمائش، کلفٹن اور کورنگی سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل (ر) انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کل صبح کسی بھی وقت زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفان کا لینڈ فال کیٹی بندر اور گجرات کے بیچ ہوگا۔