Thursday, September 28, 2023
Sindh Forest
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

ڈیم نہ بنا اور زلزلہ متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا. چیف جسٹس

by Admin
January 1, 2019
ڈیم نہ بنا اور زلزلہ متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا. چیف جسٹس

  چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ ڈیم نہ بنا اور زلزلہ متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا۔ زلزلہ متاثرین کا پیسہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ملتا میٹرو بس پر خرچ ہوا۔

سپریم کورٹ میں زلزلہ متاثرین امداد کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ زلزلے کے بعد لٹے پٹے لوگوں کی امداد پوری دنیا سے کی گئی تھی، دینے والے ہاتھ پل بھر میں لینے والے بن گئے تھے۔ متاثرین پر ایٹم بم نہیں گرا تھا قدرتی آفت آئی تھی۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ امدادی رقم حکومت کے پاس امانت تھی اور اس وقت کی حکومت نے متاثرین کی امانت میں خیانت کی تھی۔ ٹین کی چھتوں تلے آج کی سردی میں رہنما ممکن نہیں ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں اسکول اور اسپتال بھی نہیں ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو سیشن جج کی رپورٹ بھجوائی گئی تھی لیکن کچھ نہ ہوا۔

اٹارنی جنرل انور منصور خان نے مؤقف اختیار کیا کہ میری کل رات وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے اُن کو رپورٹ کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ہمیں ایک ہفتے کا وقت دیں ہم مکمل جواب دیں گے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ وفاقی کابینہ خود بیٹھ کر اس معاملے کو دیکھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کا پیسہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ملتان میٹرو بس پر خر چ کیا گیا۔

چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن کو خیبر پختونخوا سے زیادہ محبت ملی ان کو اس صوبے کا خیال ہی نہیں ہے۔ حکومت زلزلہ متاثرین کے لیے دیا گیا پیسہ ایسے استعمال نہیں کر سکتی ہے۔

سیکرٹری خزانہ عارف خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رواں مالی سال میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے 8 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی تھی لیکن بعد میں اس کو کم کر کے 7 ارب تک محدود کیا گیا تاہم ہمیں مزید ایک ہفتے کا وقت دیں جامع رپورٹ دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اپریل میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو وہاں جماعت اسلامی اور جماعت الدعوۃ کے میڈیکل کیمپ لگے ہوئے نظر آئے۔ متاثرہ علاقوں میں حکومت نے کون کون سے منصوبے مکمل کیے ہیں اس کی رپورٹ دی جائے۔ بالاکوٹ نیو سٹی تعمیر کے فنڈز کہاں اور کیوں بھیجے گئے۔

چیف جسٹس نے ایرا کے سربراہ جنرل عمر حیات کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

:ٹیگز چیف جسٹسچیف جسٹس میاں ثاقب نثارڈیم
ShareTweetSend
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Previous Post

سندھ میں موسم سرما کی 10 روزہ چھٹیاں ختم، تمام اسکول و کالجز کھل گئے

Next Post

وزیراعظم نئے سال کے پہلے دورے پر 3جنوری کو ترکی روانہ ہونگے

Related Posts

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری
اہم خبریں

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری
اہم خبریں

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا کئی مقامات پر بارش کا امکان
اہم خبریں

اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا کئی مقامات پر بارش کا امکان

September 27, 2023
روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا
اہم خبریں

روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا

September 27, 2023
Next Post
وزیراعظم نئے سال کے پہلے دورے پر 3جنوری کو ترکی روانہ ہونگے

وزیراعظم نئے سال کے پہلے دورے پر 3جنوری کو ترکی روانہ ہونگے

تازہ ترین

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

August 25, 2023
ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

February 25, 2023
رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

February 25, 2023
عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

March 8, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری

September 27, 2023
اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

اسٹریٹ کریمنلز کو ہرگز نہ چھوڑیں آئی جی سندھ کی سخت ہدایات جاری

September 27, 2023
لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعظم کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

September 27, 2023
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

September 27, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.