لاہور: دہشت گردی کے خدشات پر صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے خفیہ آپریشنز جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے شیخو پورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت زاہد، نعمت، زبیر، عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر، فیوز، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ دہشت گردوں کیخلاف 4 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 166 کومبنگ آپریشن کئے گئے، جن میں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔