مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے امید ظاہر کیے ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف الیکشن سے ایک ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان واپس آئیں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا پارٹی کی خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن میں نواز شریف ن لیگ کی قیادت کریں اور امید ہے کہ وہ الیکشن سے ایک ڈیڑھ ماہ قبل وطن واپس آ جائیں گے۔
ا
آصف کرمانی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے جو بھی تحفظات تھے وہ وزیر اعظم نے دور کر دیے تھے، اگر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے سینیٹ مراعات بل پر مسائل ہیں تو دور ہونے چاہئیں، کسی کو اس پر اعتراض ہے تو نیا بل بھی لایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے مطابق اس بل میں جو باتیں ہیں وہ 1975 کے ایکٹ میں ہیں، چند مراعات کو تبدیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں۔ مشاورتی عمل جاری ہے اور نواز شریف انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔