کراچی: محکمہ ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 جون صبح 10 بجے کوئٹہ براستہ لاہور سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، دوسری ٹرین دو جون کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی براستہ ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تیسری ٹرین 27 جون کو صبح 11 بجے لاہور براستہ ملتان سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ تینوں عید اسپیشل ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں عید اسپیشل ٹرینوں میں اے سی اور اکنامی کلاس کی بوگیاں شامل ہوں گی، ٹرین ڈرائیور عید اسپیشل ٹرینوں کی رفتار 105 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں چلائیں گے۔